مصباح الحق نے ڈومیسٹک ٹی20کرکٹ جاری رکھنے کافیصلہ

آئندہ ماہ میں ہونیوالے سپر ایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے،ر فیصل آباد وولفز کی قیادت کریں گے

منگل 24 مارچ 2015 23:33

مصباح الحق نے ڈومیسٹک ٹی20کرکٹ جاری رکھنے کافیصلہ

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) مصباح الحق نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصباح الحق آئندہ ماہ میں ہونیوالے سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔مصباح الحق نے ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن مصباح الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں گے۔

مصباح الحق اپریل میں ہونے والی ڈومیسٹک سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی حصہ لیں گے۔ اور فیصل آباد وولفز کی قیادت کریں گے۔ مصباح الحق ٹیسٹ میچز میں قومی کرکٹ کی قیادت کریں گے۔مصباح الحق ایک سو تیرہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں میں انہوں نے دو ہزار پانچ سو چھتیس رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور نو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :