سٹاف ویلفیئر لیڈیز انڈسٹریل ہوم سی جی ایس کالونی کوئٹہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ تقریب

منگل 24 مارچ 2015 23:31

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کوئٹہ حکومت پاکستان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے زیر اہتمام سٹاف ویلفیئر لیڈیز انڈسٹریل ہوم سی جی ایس کالونی کوئٹہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں سی جی ایس کالونی میں مقیم وفاقی ملازمین کے اہل خانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں ملی نغمے، قومی ترانہ فینسی ڈریس شو علاقائی رقص، میوزیکل چیئر اور تقریریر مقابلہ شامل تھا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعد ازاں حمد ونعت پیش کی گئی، تقریری مقابلے پر مقررین نے سیر حاصل تقاریر کیں اور کہا کہ آج تجدید عید کا دن ہے پاکستان کا اصول مسلمانوں کے اتحاد اور جذبہ کا کارنامہ تھا اور کسی معجزنہ سے کم نہ تھا ہمارا اتحاد اور جذبہ مشکل ترین راہوں کو بھی آسان بنادیتا ہے قومی اتحاد اور یکجہتی ہی 23مارچ1940ء کا پیغام ہے اور موجودہ حالات کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

شرکاء محفل نے مقررین کی داد رسی کی اور تقاریر کو خوب سراہا آخر میں تمام ایونٹس میں اول دوئم اور سوئم آنیوالی طالبات میں انعامات تقسیم کیئے گئے اور سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کوئٹہ آفس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مذکورہ آرگنائزیشن واحد ادارہ ہیجو ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔