کوئٹہ،گران فروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی

منگل 24 مارچ 2015 23:31

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرصدر اورسٹی کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ شفیع آغا اورببرک خان نے کچلاک اور جناح ٹاؤن میں گران فروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دودھ ،گوشت ، روٹی اوردیگر اشیاء خوردونوش مہنگے داموں کے فروخت کرنے پر مجموعی طورپر 52000/-روپے جرمانے کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعدد دکاندار کو وارننگ بھی جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقررہ کردہ ریٹس کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے جبکہ اس سلسلے میں کارروائی کے دوران خلاف ورزی کی گئی تو بھاری جرمانے اور قید وبند ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہر میں غیر معیاری ،زائد المیاد مشروبات اور مضرصحت اشیا ء خوردونوش فروخت کرنے والے دکاندارو ں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں اگر کوئی دکاندار غیر معیاری و مضر صحت اشیاء خوردنوش فروخت کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دکان سیل ، مالکان کو گرفتار اور سامان تلف کیا جائے گا۔