شانگلہ، چیلا ئی کروڑ ہ سے سوات جا نے والی موٹر کارکھا ئی میں جاگری، آٹھ سالہ بچی جاں بحق ، چار افراد زخمی

منگل 24 مارچ 2015 23:30

بشام (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) شانگلہ، چیلا ئی کروڑ ہ سے سوات جا نے والی غواگئی موٹر کارکھا ئی میں جاگری، آٹھ سالہ بچی جاں بحق ، چار افراد زخمی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کروڑہ اور شاہ پور منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے با ہر بتا ئی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریضوں کو چیلا ئی کروڑہ سے سوات لے جا نے والی غواگئی موٹر کارSH-251ڈرائیور علی خان اپنے بچوں کو ہسپتال لے جار ہے تھے کہ اتفاقیہ طور پر موٹر کا ر ایک کھا ئی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ آٹھ سالہ بچی بشرا جاں بحق ہو گئی ، زخمیوں میں پانچ سالہ اسد علی ولد علی خان ، چار سالہ آصف علی ولد علی خان اور تین سالہ جواد علی ولد علی خان شامل ہیں ۔

واقعہ کے بعدمقامی لوگوں اور پو لیس کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی سول ہسپتال کروڑہ اور شاہپور منتقل کر دئیے گئے جہاں ڈاکٹر ز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے با ہر بتا ئی جاتی ہیں۔جبکہ جاں بحق ہو نے والی بشرا کو آبا ئی قبرستان میں سپرد خا ک کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :