سیکو لرز ازم کے خلاف تمام علمائے اکرام کو سیسہ پلائی دیو ار بننا چائیے، حافظ قیم الہی ظہیر،

کلمہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں جمعیت اہل حدیث نفا ذ اسلام کی کو ششوں جاری رکھے گی، صحافیو ں گفتگو

منگل 24 مارچ 2015 23:26

کامونکے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) سیکو لرز ازم کے خلاف تمام علمائے اکرام کو سیسہ پلائی دیو ار بننا چائیے، کلمہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں جمعیت اہل حدیث نفا ذ اسلام کی کو ششوں جاری رکھے گی، ان خیا لات اظہا ر نا ظم جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ ابتسام الہی کے صاحبزادے حافظ قیم الہی ظہیر نے میڈیا سنٹر کامونکے میں صحافیو ں گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ ہر ملک کے اند ر اپنا اپنا مو قف رکھنے اور اظہا ر کر نے کا لوگو ں کو حق حاصل ہے تو ہم بھی اپنے اسلاف کا مشن بنا روک ٹوک جاری رکھیں گے جو کلمہ کی بنیا د پر حاصل ہونے والے ملک میں تو حید کا پرچم بلند کر نا ہے اور نفاذ اسلام کی کو ششوں میں ہمارے اسلاف نے بے پنا ہ قربانیا ں دیں ہم اسما عیل شہید کے روحانی فرزند ہیں اور نفا ذ اسلام کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کر یں گے ،تیزی سے پھیلتی ہو ئی مذہبی منا فر ت پر بات کر تے ہو ئے حافظ قیم نے کہا کہ اگر تمام فر قوں کے علما ئے اکرام صرف کلمہ کی بنیا د پر ایک ہو جا ئیں تو مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو مایوسی ہو گا جس میں میڈ یا کو بھی اپنا بھر کر دار ادا کرنا چا ئیے اور کسی بھی واقعہ کو ایشو بنا کر پیش نہ کر ئے ، انہوں نے کہا کہ تمام اہل حدیث جمعیت اہل حدیث کے جھنڈے تلے اکھٹے ہیں اور کسی سیاسی اشیر باد کیلئے کسی سیاسی جما عت سے اپنی وابستگی رکھی ہو ئی ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے اس کا جمعیت اہل حدیث سے کو ئی تعلق واسطہ نہیں کیونکہ ہمارا مشن تو ملک پاکستان میں حکومت نہیں نفا ذ اسلام کا مشن ہے ، جس پر چلتے ہو ئے ہم ایک دن ضرور کامیاب ہو نگے

متعلقہ عنوان :