ٹوبہ ٹیک سنگھ ،مقدمہ قتل کے ملزم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے دیت عدم ادائیگی دیت کی صورت میں 6ماہ قید سخت کی سزا کا حکم

منگل 24 مارچ 2015 23:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ نے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ناصر کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے دیت عدم ادائیگی دیت کی صورت میں 6ماہ قید سخت کی سزا کا حکم سنایا ہے ،جبکہ ایک ملزم مدثر کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا گیا ،استغاثہ کے مطابق 10مئی 2013ء کو ملزمان دو بھائیوں ناصر اور مدثر نے برف کی رقم کے لین دین کے تنازعہ پر پسٹل سے فائرنگ کرکے محمد رمیض کو قتل کردیا تھا ،جس پر تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا ،فاضل جج نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر ملزم ناصر کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے دیت مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے عدم ادائیگی دیت کی صورت میں مزید چھ ماہ قید سخت کی سزا کا حکم سنایا ہے ،جبکہ اسکے بھائی ملزم مدثر کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ہے

متعلقہ عنوان :