قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے وکلاء کی قربانیاں بے مثال ہیں ،سردار لطیف کھوسہ،

عدلیہ کی آزادی کی تحریک کی کا میابی سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی لیکن سابق چیف جسٹس افتخا رچوہدری کے قول وفعل کے تضاد سے شرمندگی ہوئی،و کلاء کے وفد سے گفتگو

منگل 24 مارچ 2015 23:24

ڈیرہ غازیخان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے وکلاء کی قربانیاں بے مثال ہیں عدلیہ کی آزادی کی تحریک کی کا میابی سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی لیکن سابق چیف جسٹس افتخا رچوہدری کے قول وفعل کے تضاد سے شرمندگی ہوئی وہ وکلاء کالونیوں کے قیام میں بھی رکاوٹ ڈال گئے رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے نئے سرے سے کاوش کرنی پڑیگی ۔

ڈیرہ غازیخان میں وکلاء کالونی کے قیام کیلئے بار عہدیداروں کی بھرپور معاونت کرونگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ،سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار عرفان اللہ خان کھوسہ ،ضلعی صدر میر شہریار خان تالپور سابق بار صدر سردار نسیم خان کھوسہ ،زاہد مصطفی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے اور قانون آئین کی بالادستی کیلئے وکلاء کا کردار بے مثال ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے بحالی جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور جدوجہد کی

متعلقہ عنوان :