مسئلہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا ،چاہیے،کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ غیر مشروط اور نتیجہ خیزمذاکرات کیلئے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کابیان

منگل 24 مارچ 2015 23:23

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ غیر مشروط اور نتیجہ خیزمذاکرات کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان بھارت مذاکرات جنوبی ایشیاء میں امن و اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ غیر مشروط اور نتیجہ خیزمذاکرات کیلئے پرعزم ہے۔