انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو کے قریب گرفتار 8ملزمان کو 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

منگل 24 مارچ 2015 23:23

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو کے قریب گرفتار 8ملزمان ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت کے لنک جج آنند رام ہوتوانی نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے گرفتار 8ملزمان عبید کے ٹو سمیت عبدالقادر ،عامر علی ،محمد فیضان ،ساجد علی ،سید آصف ،عبدالحفیظ اور نعمان کو مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر عزیز آباد ،لیاقت آباد ،بلال کالونی اور تیموریہ پولیس کے حوالے کر دیا منگل کو عماست کے موقع پر ملزمان کو انکھوں پر پٹیاں باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا ملزمان کے خلاف پولیس نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں مقدمات درج کئے ہیں متعلقہ عدالت کی جج رخصت پر تھیں جس کے سبب لنک جج نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :