چمن میں پولیس کی کاروائی کے دوران 7 مشکوک افراد گرفتار، 7 لاکھ بھارتی کرنسی برآمد

منگل 24 مارچ 2015 23:19

چمن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) چمن میں پولیس کی کاروائی کے دوران 7 مشکوک افراد گرفتار 7 لاکھ بھارتی کرنسی برآمدکرلی ۔ منگل کو چمن میں پولیس حکام نے بتایا کہ آج صبح سویرے پولیس اہلکار پریس کلب کے سامنے ڈپٹی کمشنر شاہراہ پر ناکے پر موجود تھے اور وہ معمول کی چیکنگ کررھے تھے کہ شہر کی جانب سے ایک مشکوک گاڑی نکلی جس میں سات افارد سوار تھے پولیس نے گاڑی کو چیک کرنے کی غرض سے پولیس اہلکاروں نے ان کو روکنے کا اشارہ کیا مگر گاڑی میں سوار افراد نے اپنی گاڑی بھگانے اور پولیس اہلکاروں پر چڑھانے کی کوشش کی مگر پولیس اہلکاروں نے ان کو قابو کیا اور جب گاڑی کو چیک کیا گیا تو گاڑی میں موجود پلاسٹک کے ایک تھیلے میں موجود سات لاکھ روپے کی بھارتی کرنسی برآمد ھوئی۔

ایس ایچ او سٹی گل محمد اعوان نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی کرنسی برآمد ھونے پر سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ھے۔

(جاری ہے)

گل محمد نے بتایا کہ وہ اس بات کی تفتش کررھے ہیں کہ گرفتار افراد بھارتی جاسوس ھے یا نہیں اور بلوچستان میں جاری دہشت گردی میں بھارتی کرنسی کا استعال شامل ھے کہ نہیں۔گرفتار افغانستان سے چمن آئے تھے اور چمن کے راستے اندرون ملک جانے کی کوشش کررھے تھے۔گرفتار افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ھے جن سے تفتیش کی جارہی ھے گل محمد اعوان ایس ایچ او سٹی پولیس چمن نے بتایا کہ ہم امید کررھے ہیں کہ گرفتار ملزمان اہم انکشافات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :