مانجھی پور، اولیاء کرام اور بزرگان دین نے معاشرے کو امن کا درس دیتا ہیں،مقررین کا خطاب

منگل 24 مارچ 2015 23:15

مانجھی پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء )اولیاء کرام اور بزرگان دین نے معاشرے کو امن کا درس دیا ہے ان کا یہ پیغام آج کی ضرورت ہے کیونکہ آج معاشرے میں شدت پسندی اور ذہنی خلفشار نے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ان خیالات کا اظہار علاقائی بزرگ نصیر شہید پر واعظ کرام اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام اور بزرگان دین نے دینی حمیت اور محبتوں کا درس دیا ہے ان کی اس محنت کی وجہ سے معاشرہ میں صلحاء پیدا ہوئے جنہوں نے معاشرے کو امن کا درس دیا ان کی اس درس کا معاشرے کو سخت ضرورت ہے اور شدت پسندی کے بجائے معیا نہ روی معاشرے کو معتدل اور پر امن بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے جس کی بہت ضرورت ہے ۔