جمعیت علماء اسلام نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری مکمل کرلی

امیدواروں کا چناؤ 31مارچ تک مکمل کرلیا جائیگا، سہ فریقی اتحاد کے تحت انتخابات میں حصہ لینگے،مولانا گل نصیب خان، مدارس اور مذہبی طبقات کے خلاف کاروائیاں بند کی جائے ،گرفتار علماء ، طلباء مدرسین کو رہا کیا جائے

منگل 24 مارچ 2015 23:04

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیگی اور سہ فریقی اتحاد کو مزید موثراور فعال بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں، جبکہ اضلاع کی طرف سے ضلع، تحصیل، یونین کونسل، اور نچلی سطح کے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور اضلاع نے تیاریوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

جے یوآئی خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ اور ضلعی امراء ونظماء کا مشترکہ اجلاس صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کی زیر صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جسمیں ارکان مجلس عاملہ ، مولانا شجاع الملک، عبدالجلیل جان، مولانا عطاء الحق درویش، مولانا راحت حسین، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا عزیز احمد، عبدالوحید، فضل معبوداور صوبہ بھر کے اضلاع کے امراء ونظماء نے شرکت کی، اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پورحصہ لیگی اور سہ فریقی اتحاد کو مزید موئژ اور فعال بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شعبہ خواتین،، وحدت اساتذہ، وکلاء فورم اور جمعیت طلباء اسلام کومزید فعال کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس عمومی (جنرل کونسل) کا اجلاس27, 28اپریل کو ہو گا، اجلاس میں مدارس اور علماء کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی گئی، جبکہ سندہ اور کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کراچی کے واقعات نے ثابت کردیا کہ دہشت گردی مدارس اور مذہبی جماعتیں ملوث نہیں، اور کراچی کے حالات نے 21ویں کے ترمیم کے جمعیت علماء اسلام کے تحفظات کی تائید کی ہے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ مدارس اور مذہبی طبقات کے خلاف کاروائیاں بند کی جائے اور گرفتار علماء ، طلباء مدرسین کو رہا کیا جائے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا انتخابات میں انتظامیہ کے بجائے عدلیہ کی زیر نگرانی کریا جائے ، اور نچلی سطح کے انتخابات بھی جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں، اجلاس میں ضلعی جماعتوں کو ہدیات کی گئی کہ وہ یکم اپریل کو وسطی اضلاع،6اپریل کو جنوبی اضلاع، 9اپریل کو ہزارہ ڈویژن اور 13اپریل کو ملاکنڈ ڈویژن میں سہ فریقی اتحاد کے اجلاسوں پر بھر پور شرکت کرکے لائحہ عمل طے کریں، اضلاع کو 31مارچ تک امیدواروں کے چناو کو مکمل کرکے ہدایات کی گئی۔

متعلقہ عنوان :