شہید جمہوریت ذوالفقارعلی بھٹو کی 36ویں برسی میں بھرپورشرکت کریں گے، پی پی پی یوسی9،
ہر سال کی طرح اس باربھی شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مزارپر بھرپورانداز میں حاضری دیکر پارٹی پرچم کے سائے تلے قائدین سے تجدیدعہدوفاکریں گے
منگل 24 مارچ 2015 23:03
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی یوسی9کا اہم اجلاس عبداللہ بلوچ کی زیرصدارت مدینہ لاسی ہال میں منعقدہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری میرزمان موندرہ سمیت کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی، اس موقع پر شہیدجمہوریت ذوالفقارعلی بھٹوکی 36ویں برسی میں شرکت کے حوالے سے صلاح ومشورہ کیاگیا۔
(جاری ہے)
شرکاء نے برسی میں شرکت کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااور اس عزم کا اظہار کیاکہ ہر سال کی طرح اس باربھی شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مزارپر بھرپورانداز میں حاضری دے کر پارٹی پرچم کے سائے تلے اپنے قائدین سے تجدیدعہدوفاکریں گے۔
صدر یوسی 9عبداللہ بلوچ ، جنرل سیکریٹری میرزمان موندرہ ودیگر اراکین نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر حاجی قاسم ،جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، پی ایس 111کے صدر سرعدنان بلوچ اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ اداکیا جنہوں نے یوسی 9کے سینئرکارکنان عبدالرشید خان کو سٹی ایریاکانائب صدر، پیر بخش بلیدی کو جوائنٹ سیکریٹری اور فقیر محمدساٹی اورماسٹررمضان کو کابینہ کا حصہ بنایا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.