وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پرفیڈرل بی ایریا میں کھلی کچہری کا انعقاد،

کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست انکے مسائل سے آگہی حاصل کرنا ہے ،سید کمال احمد

منگل 24 مارچ 2015 22:57

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمدنے بلاک ۷ فیڈرل بی ایریا دربان سلطانی گلبر زون میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جسمیں عوام سے براہ راست انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی کھلی کچہری میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد، سپریٹنڈنگ انجینئراقبال احمد خان، ڈائریکٹر باغات ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ،ڈائریکٹر ٹیکس ٹیشن، محکمہ انسداد تجاوزات، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،کے الیکٹرک ،سندھ پولیس کے نمائندوں کی شرکت اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا مقصد ہی عوام کو بلدیاتی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرنا ہے انہوں نے کھلی کچہری کے بارے میں کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام سے انکے مسائل کو براہ راست سننا اور انکی دشواریوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کرسکیں اس موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی انتظامیہ عوام کو انکی مسائل سے نجات دلانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے کھلی کچہیری کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اس موقع پر اہلیان فیڈرل بی ایریا نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس کے لئے بلدیاتی انتظامیہ نے انہیں حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی کھلی کچہیری میں سیکڑوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی زیادہ تر افراد نے پینے کے صاف پانی کی کمیابی کی شکایت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پانی کی کمی کو وال مین کی کوتاہی قرار دیا تو کئی افراد نے ٹینکر مافیا اور واٹر بورڈ کے افسران کو مورد الزام ٹھرایا جبکہ کھلی کچہری میں لوڈ شیڈنگ،سیوریج لائنوں کی لیکج آوارہ کتوں کی بہتات اور صفائی ستھرائی کے معاملات پر بھی اظہار خیال کیا گیا عوام نے وزیر بلدیات ڈاکٹر شرجیل انعام میمن، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھلی کچہیری کا انعقاد کر کے ان سے براہ راست گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :