وزیراعلی خیبرپختونخوا سے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے انجمن گجراں ملاکنڈ کی ملاقات

منگل 24 مارچ 2015 22:53

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے انجمن گجراں ملاکنڈ کے ایک نمائندہ وفد نے منگل کے روز پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی وفد شانگلہ کے علاوہ ضلع سوات اور اپر دیر کی ذیلی انجمنوں کے سربراہان پر مشتمل تھا جس کی قیادت رحیم داد اور شیر بہادر کر رہے تھے جنہوں نے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کو سراہااس موقع پر دوسروں کے علاوہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک بھی موجود تھے وفد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے وفد کے مسائل سنتے ہوئے اُن کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے اُنہوں نے وفد کو نچلی سطح پر عوام کو با اختیار بنانے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے اہم نکات سے آگاہ کیا وفد کے ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو شانگلہ کے دورے کی دعوت بھی دی جو اُنہوں نے قبول کر لی تاہم یہ فیصلہ کیا گیاکہ شانگلہ کے دورے اور جلسہ عام کی تاریخ کا تعین چندروز میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :