بلوچستان کی نااہل صوبائی حکومت نے تعلیم کاجنازہ نکال دیا،جمعیت

جونیئرلوگوں کوسینئرپرترقی دیکرہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی،عبدالواحدصدیقی

منگل 24 مارچ 2015 22:50

کوئٹہ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اورسابق صوبائی وزیرتعلیم الحاج عبدالواحدصدیقی،سابق وزیرحاجی بہرام خان اچکزئی اوررکن بلوچستان اسمبلی حاجی گل محمددمڑنے کہاہے کہ قوم پرستوں نے بلوچستان سے تعلیم کاجنازہ نکال دیاہے،میرٹ نام کی کوئی چیزنہیں،جونیئرافرادکوسینئرسے اوپرترقی دیکرتعینات کیاجارہاہے،بلوچستان ہائی کورٹ نے جونیئرافرادکوسینیرآفیسروں پرترقی دینے کوخلاف قانون قراردیتے ہوئے سینئرآفسیروں کوحکم دیاہے کہ وہ جونیئرکے احکامات نہ مانیں،انہوں نے کہاکہ ایک طرف انتظامی پوسٹوں پرجونیئرافرادکوتعینات کیاجارہاہے تودوسری طرف اساتذہ کووزراء اپنے ساتھ اٹیچ رکھ کرکے اکثرسکولوں میں اساتذہ کی پوسٹیں خالی ہوچکی ہیں نئے اساتذہ بھرتی کرنے میں میرٹ کی دھجیاں اڑاکرپارٹی ورکروں کوتعینات کرنے کے لئے آئے روزنئی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جوتعلیم دشمنی کے سواء اورکچھ نہیں انہوں نے کہاکہ جونیئراورسینئرکامسئلہ صرف لورالائی میں نہیں بلکہ اکثراضلاع سے یہی شکایات موصول ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں ہزاروں تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوان پریشان پھررہے ہیں،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے تمام محکموں میں ہزاروں پوسٹیں خالی پڑی ہیں انہوں نے ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں تعلیم دشمن اقدامات کاازخودنوٹس لیکرصوبائی حکومت کوتوہین عدالت نوٹس بھیجوادیں اورصوبائی حکومت کوپابندکرے کہ وہ انجینئرکی خالی اسامیوں کومشتہرکرکے بے روزگارانجینئروں کوروزگارکے مواقع فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :