وزیر اعظم کا جو ڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے طے پانے والے سمجھوتے کا خیر مقدم،

قومی معاملات سمیت مسائل پر سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں ،قومی معاملات پرعدم اتفاق کے تاثر کو ختم کرینگے،حکومت ملک کو درپیش توانائی کے مسائل، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ، سیاسی جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو مذاکرات کے ذریعے دور کریں گے،نواز شریف کا پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں سے گفتگو

منگل 24 مارچ 2015 22:39

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جو ڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے طے پانے والے سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی معاملات سمیت مسائل پر سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں قومی معاملات پرعدم اتفاق کے تاثر کو ختم کرینگے  حکومت ملک کو درپیش توانائی کے مسائل، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے  سیاسی جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو مذاکرات کے ذریعے دور کریں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار، وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی، مسلم لیگ (فنکشنل) کے پیر صدرالدین شاہ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، جماعت اسلامی کے سراج الحق اور صاحبزادہ طارق اللہ، عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور، مسلم لیگ (ضیاء) کے محمد اعجاز الحق، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ، فاٹا سے ڈاکٹر غازی گلاب جمال، سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن، نیشنل پارٹی کے میر حاصل خان بزنجو، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اے رحمان ملک، مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وزیراعظم کے معاونین خصوصی خواجہ ظہیر، اشتر اوصاف اور بیرسٹر ظفراللہ، قومی اسمبلی کے رکن زاہد حامد، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز شریف نے شرکا کو جوڈیشل کمیشن سے متعلق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے پر اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن پر اتفاق خوش آیند ہے  حکومت نے 13 اگست 2014 کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا تھا۔وزیر اعظم نے کہاکہ قومی معاملات اور مسائل پر سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ان کے درمیان قومی معاملات پرعدم اتفاق کے تاثر کو ختم کرنا چاہتے ہیں  سیاسی جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو مذاکرات کے ذریعے دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش توانائی کے مسائل، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمانی لیڈرز کو مذاکرات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیااجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم اور مذاکراتی ٹیم کو ان کی کامیابی پر کبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :