اسلام آباد: 29 مارچ کو قطر سے ایل این جی درآمدگی کے معاہدے پر دستخط متوقع

منگل 24 مارچ 2015 22:35

اسلام آباد: 29 مارچ کو قطر سے ایل این جی درآمدگی کے معاہدے پر دستخط متوقع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان اسٹیٹ آئل اور قطر گیس حکام کے درمیان 29 مارچ کو ایل این جی کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی خرید و فروخت کے معاہدے پر 29 مارچ کو دستخط متوقع ہیں۔ پی ایس او اور قطر گیس کے حکام کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے جس کے تحت 20 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ایل این جی دردآمد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی ساڑھے نو سے 10 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں پڑے گی جبکہ اس کی درآمد میں بتدریج 50 کروڑ مکعب فٹ یومیہ اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :