حیدر آباد، مریضوں کا علاج، دیکھ بھال عبادت ہے ہمیں اپنے فرائض کو خلوص نیت کے ساتھ ادا کرناچائیے، ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر

منگل 24 مارچ 2015 22:33

حیدرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء)لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد جامشور وکے میڈیکل سپرنٹینڈینٹ ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر نے کہاہے کہ ہر مریض کے بستر کے اوپر اس مریض کے ڈاکٹر کا نام چسپاں کیا جائے ڈاکٹر کو اپنے مریض کے بارے میں مکمل معلومات ہونا چائیے تاکہ اس کا علاج و معالجہ بہتر انداز سے ہوسکے اور اپنے سینئر کو اس کی تفصیلات بتاسکے مریضوں کا علاج ۔

دیکھ بھال عبادت ہے ہمیں اپنے فرائض کو خلوص نیت کے ساتھ ادا کرناچائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپتال کے حیدرآباد اور جامشورو کے وارڈو ں کے تفصیلی دورے کے دوران کیا اس موقع پر مریض کے ایکسرے اور ٹریٹ مینٹ چارٹ اپنے قبضے میں لے کر متعلقہ ڈاکٹروں سے ان مریضوں کے بارے مریضوں کی بیماری اور اس کے علاج کے بارے میں معلومات کی بعد ازاں علاج کے سلسلے میں متعلقہ ڈاکٹروں کی رہنمائی فرمائی جب کہ بچوں کے وارڈوں میں نو مولود بچوں کی پیدائش سے اب تک علاج کے سلسلے میں معلومات کیں ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر نے کہا کہ میں مریضوں کے علاج معالجے اور عیادت کو عبادت سمجھتے ہوئے خود ایک ایک مریض کے بستر پر جا کر ان کے علاج کے سلسلے میں معلومات حاصل کرتاہوں اور موقع پر ڈاکٹر وں کو ہدایت بھی دیتاہوں تاکہ آپ لوگ بھی اپنے فرائض کو اسی دیانت داری اور خلوص سے ادا کریں آخر میں انہوں نے کہا ڈاکٹرز ، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپتال کی ترقی نیک نامی اور مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

اور اسپتال کے تمام وارڈوں میں صفائی ستھرائی کا اعلیٰ انتظام کریں اور اسپتال کو ایک مسالی اسپتال بنائیں بعد ازاں ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر نے پروفیسر سرجن ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ ، پروفیسر راحیل ۔زیڈ حسین ، ڈاکٹر نصراللہ میمن ،ڈاکٹر عبدالخالق میمن ، ڈاکٹر نعیم ضیاء میمن اور دیگر ڈاکٹروں اورافسران کے ہمراہ اسپتال میں جاری ترقیاتی کام دیکھے اور متعلقہ افسران کو ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔