اسلام آباد، آئی نائن فورکے رہا ئشیوں کا علاقے میں مذبحہ خانہ کی الاٹمنٹ کے خلاف سی ڈی ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،

سلا ٹر ہا ؤس کیلئے کو ئی اور جگہ مختص کی جا ئے،مظاہرین کا مطالبہ،میاں اسلم کی قیادت میں چیئر مین سی ڈی اے سے بھی ملاقات ہم جمعیت القریش کے سلا ٹر ہا وس کے قیام کے مطالبے کی حمایت کر تے ہیں،میاں اسلم کی گفتگو

منگل 24 مارچ 2015 22:31

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن فورکے رہا ئشیوں کا علاقے میں مذبحہ خانہ کی الاٹمنٹ کے خلاف سی ڈی ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا منگل کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد کے سامنے آئی نائین فور کے رہائشیوں نے جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کی قیادت مذبحہ خانہ کی الاٹمنٹ کے خلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذبحہ خانے کو علاقے سے دور بنایا جائے اور سی ڈی اے میں موجود کرپٹ عناصر کو باہر نکالا جائیمظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کمیونٹی سنٹر کے لیے مختص پلاٹ کو سلاٹر ہا وس کے لئے الاٹ کر نا شہر یوں کے بنیادی شہری حقوق کی نفی اور تفریح کے مو اقعوں کو سلب کر نے کے مترادف ہے ۔

انھوں نے سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے سلا ٹر ہا وس کے لیے کو ئی اور جگہ مختص کی جا ئے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں میاں محمد اسلم کی سر براہی میں قائم کمیٹی نے سی ڈی اے عہدے داران سے مذاکرات کئے اورمذ اکرت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہم سی ڈی اے انتظامیہ کا شکر یہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے عوامی نو عیت کے اس مسئلے کو خو ش اسلوبی سے طے کیا ۔

انھوں نے کہا ہم جمعیت القریش کے سلا ٹر ہا وس کے قیام کے مطالبے کی حمایت کر تے ہیں ،سلا ٹر ہا وس اسلام آباد کی ضرو رت ہے مگر اس کے قیام کے لیے کم آبادی والے علا قے کا انتخاب کیا جا ئے اور اسلام آباد کے پی سی ون میں کمیونٹی سنٹر کے لیے مختص زمین پر کمیو نٹی سینٹر ہی بنا یا جا ئے تا کہ شہر یوں کے مطالعہ اور کھیل وتفریح کی سر گر میاں متا ثر نہ ہو سکیں ۔بعد ازاں میاں اسلیم اور دیگر قائدین نے چئیرمین سی ڈی اے سے ملاقات بھی کی،ملاقات میں چیئرمین سی ڈی کی جانب سے آئی نائین فور میں سلاٹر ہاوس نہ بنانے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔