آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، وزیر اعظم محمد نواز شریف ،

نجی لشکروں اور ہتھیار بند جتھوں کا دور ختم ہو چکا ہے،ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے ، پاکستان میں ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، سمندر پار پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو

منگل 24 مارچ 2015 22:19

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، نجی لشکروں اور ہتھیار بند جتھوں کا دور ختم ہو چکا ہے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے  پاکستان میں ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ وہ منگل کو یہاں وزیراعظم نوازشریف نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے وفدسے ملاقات کی اس موقع پربات چیت کررہے تھے ملاقات کر نے والوں میں نور الحسن تنویر، محمد افتخار بٹ، طارق جاوید چیمہ، راشد رفیق بٹ، احسان الحق باجوہ، آزاد علی تبسم، چوہدری محمد شفیع، شہباز ڈوگر، چوہدری محمد صدیق، عباس بھٹی، مصطفیٰ مغل، طارق ذہین، چوہدری عبدالوحید، چوہدری پرویز اقبال، نور حسن بنگش، احمد حسین، سلیم بٹ، ملک ندیم، خالد جاوید چیمہ، محمد طارق خان، بصیر طاہر، خواجہ عبدالوحید پال، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان میں ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دیں گے اور دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔نواز شریف کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کو مذہب یا فرقے کی آڑ میں پناہ نہیں لینے دیں گے ۔اانہوں نے کہاکہ تمام چیلنجز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری آپشن کے طور پر شروع کیا گیا، ہمای مسلح افراد نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور بڑی بہادری سے یہ جنگ لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ جیتنا ہے جن کی تعداد روز بروز کم ہو رہی ہے، بعض دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ دیگر فرار ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور مجرموں کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد سے سٹریٹ کرائم، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپریشن کی اپ ڈیٹ کیلئے ذاتی طور پر کراچی جاؤں گا۔ شرکاء نے موثر پالیسیوں کو اختیار کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی جس سے ملک کو فا ئدہ ہو رہا ہے جن میں آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن، پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی اور افراط زر میں کمی اور معاشی بحالی شامل ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق معاملات، مشرق وسطی کے ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصلیٹ کے کام کے متعلق بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :