عوامی تحریک کاوفد کل چیف الیکشن کمیشن سے ان کے آفس میں ملاقات کرے گا

منگل 24 مارچ 2015 21:48

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کے مطابق سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور کی قیادت میں عوامی تحریک کاوفد کل جمعرات دن 12 بجے چیف الیکشن کمیشن سے ان کے آفس میں ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردارمنصورخان،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی،ضلعی صدر راولپنڈی نعیم سلطان کیانی ،ضلعی صدر اسلام آباد ابراررضاایڈووکیٹ شامل ہوں گے۔عوامی تحریک کے رہنما چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے موقع پر پارٹی کے انتخابی نشان، بلدیاتی انتخابات پر بات چیت کے علاوہ، الیکشن سے دھاندلی کے عنصر کے خاتمے کے لئے اپنی تجاویز بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :