خیبر پختونخواپبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمشن کا اجلاس

منگل 24 مارچ 2015 21:45

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) خیبر پختونخواپبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمشن کا 21واں اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سماجی بہبود اور ممبر کمشن مہر تاج روغانی کی زیر صدارت صوبائی محکمہ داخلہ کے کانفرنس روم پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی،اراکین صوبائی اسمبلی اور ممبران کمشن منورخان ایڈوکیٹ اور شاہ محمد خان سمیت کمیشن کے دیگر ممبرن صاحبزادہ سکندر ، سید بہادر خان صاحبزادہ اسد نور، شمیم قیصر ، فیضہ حمید کے علاوہ سید آفتاب حسین ،ذیشان خان اور عبداللہ خان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شرکاء اجلاس کو محکمہ پولیس کی استعداد کار، عوامی خدمات کے حوالے سے اس کی کار کردگی،امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کی خاطر اس کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے اور جدید تربیت سے آراستہ کرتے ہوئے اسے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے منظم کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی مشیر مہر تاج روغانی اور کمیشن کے دیگر ممبران نے بریفننگ پر اطمینان کا اظہار کیا تا ہم ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور عوامی فلاح و بہبود اور محکمہ کی اصلاح میں آڑے آنے والے مسائل اور معمولی قانونی پیچیدگیوں کی نشاندھی کی جائے تاکہ انہیں متعلقہ فورم پر حل کرکے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

مہر تاج روغانی نے کہاکہ صوبائی حکومت غریب لوگوں کو بروقت انصاف کی فرہمی اور سائلان کی جلد دادرسی کو یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے اس بات پرمسرت کااظہارکیاکہ رواں سال کے دوران خیبر پختونخواپبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمشن نے ریکارڈ تعداد میں معاملات کو حل کروایا ہے۔اجلاس میں پبلک سیفٹی فنڈز ، ٹرانسپورٹ لائسنسز اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے معامالات کو بہتر طریقے حل کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :