ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی جناح انٹرنیشل ائیر پورٹ پر کارروائی ، لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 24 مارچ 2015 21:10

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے جناح انٹرنیشل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ فراڈ کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا ہے جس پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی ایک ٹیم نے جناح انٹرنیشل ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے ملزمان مصطفی کریم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم مصطفیٰ کریم نجی بینک کا ملازم تھااور 2011سے مفرور تھا،۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 10لاکھ 75ہزار روپے کے فراڈ کیا ہے ۔