خیبر پختونخوا پولیس کا صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، غیر قانونی طور پر مقیم65افغان باشندوں اور793 مشتبہ افرادکوگرفتار کرلیا

منگل 24 مارچ 2015 21:10

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم65افغان باشندوں اور793 مشتبہ افرادکوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 35 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے399 کارتوس برآمدکیے۔

جبکہ اپریشن کے دوران452گھروں اور 216ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف8 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں254 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران440مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے23عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے572عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم65افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے33مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح لاوڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعما ل پر10افراد گرفتار کئے گئے جبکہ9لاوڈ سپیکر قبضے میں لئے گئے۔ اور 10مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح صوبہ بھرمیں 491 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :