مانسہرہ میں دو مختلف واقعات ایک احساس ادارے کے ملازم سمیت دو افراد قتل،

علاقہ میں پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری

منگل 24 مارچ 2015 21:06

مانسہرہ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) مانسہرہ میں دو مختلف واقعات ایک احساس ادارے کے ملازم سمیت دو افراد قتل ، علاقہ میں پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری تھانہ دربند کی حدود میں سنگ دل ماں نے اپنے ڈیڑھ سال لخت جگر کو بے دردی سے چھری سے ذبح کردیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مانسہرہ اوگی میں ڈیوٹی کے دوران حساس ادارے کے ملازم علی اکبر سکنہ کراچی کو اوگی رشیدہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا علی اکبر کوشدید زخمی حالت میں مانسہرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے بعد سی ایم ایچ ایبٹ آباد پہنچایا گیا جہاں کا ملازم علی اکبر شہید ہوگیا تھانہ دربند کے علاقہ گاڑ خورد میں مسماة نگینہ نے اپنے ڈیڑھ سالہ لخت جگر کو چھری سے بے دردی کے ساتھ ذبح کردیا جس کی خبر پورے علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی بتایا جاتا ہے کہ مسماة نگینہ بی بی زوجہ محمد آص ف ذہنی مریض تھا جبکہ تھانہ دربند میں مقتول محمد حنیف کے دادا نے اپنی بہو کیخلاف زیر دفعہ 302کا مقدمہ درج کرایا ادھر حساس ادارے کے ملازم کے قتل ہونے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :