الطاف حسین کیخلاف کوئی دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے نہیں کیں ، الطاف حسین کی رینجرز کو دی گئی دھمکیوں اور ایف آئی آر سے متعلق آگاہ کیا،چوہدری نثار علی خان،
برطانوی ہائی کمشنر کی واپسی پر آئندہ کے لائحہ عمل بارے بتائینگے ، صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ یکم اپریل مقرر کی ہے ، توسیع کا فیصلہ ایوان صدر ہی کرے گا ، آئندہ ہفتے نئی ای سی ایل پالیسی لائینگے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ،کراچی میں گورنر راج کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا، ملک میں 9فوجی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 24 مارچ 2015 21:00
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کیخلاف کوئی دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے نہیں کیں ، الطاف حسین کی رینجرز کو دی گئی دھمکیوں اور ایف آئی آر سے متعلق آگاہ کیا ، برطانوی ہائی کمشنر کی واپسی پر آئندہ کے لائحہ عمل بارے بتائینگے ، صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ یکم اپریل مقرر کی ہے ، توسیع کا فیصلہ ایوان صدر ہی کرے گا ، آئندہ ہفتے نئی ای سی ایل پالیسی لائینگے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ،کراچی میں گورنر راج کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا، ملک میں 9فوجی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لیڈر کی اس بات کی تردید کرتا ہوں کہ دستاویزات برطانوی سفیر کے حوالے کی ہیں برطانوی سفیر کو وہی باتیں بتائیں ہیں جو میڈیا میں آچکی ہیں ایف آئی آر سے متعلق آگاہ کیا اور رینجرز کو دی گئی دھمکیوں اور تقریر کے حوالے سے بتایا ۔(جاری ہے)
برطانوی ہائی کمشنر کو بتایا کہ آپ کا شہری دھمکیاں دے رہا ہے برطانیہ کا قانون اس صورتحال میں کیا کہتا ہے ۔
برطانوی سفیر واپس آئینگے تو پھر کوئی لائحہ عمل بارے بتائینگے کراچی میں جو آپریشن ہورہا ہے اس کا مینڈیٹ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں نے دیا ہے ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اسے قائم و دائم رہنا چاہیے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ صولت مرزا کے بیانات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں صولت مرزا کی سزا بلوچستان حکومت کی درخواست پر موخر کی اب یکم اپریل مقرر کی ہے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اب ایوان صدر ہی سزا میں التواء کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے ۔ حکومت نے سزائے موت کی سزا بحال کرکے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شفقت حسین کی پھانسی موخر کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے ان کے عمر کے تعین تک سزا موخر رہے گی شفقت حسین کی پھانسی کا معاملہ سیاسی نہیں کسی کی جان کا مسئلہ ہے شفقت حسین کے معاملے پر کچھ لوگ پاکستان کو بدنام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے نئی ای سی ایل پالیسی لائینگے تین سال سے زیادہ کسی کو ای سی ایل میں نہیں رکھا جائے گا کسی کے بیان پر ای سی ایل میں نام نہیں ڈالینگے ۔ ای سی ایل میں ساڑھے آٹھ ہزار لوگوں کے نام ہیں جو نہیں ہونے چاہیے ۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی کراچی میں گورنر راج کے بیان پر انہوں نے کہا کہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں 9فوجی عدالتیں قائم کردی ہیں جہاں کیسز کو تین مراحل سے گزارنے بعد بھیجا جاتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.