Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی سامنے آنے پر نئے انتخابات کرانے ہونگے ،پی ٹی آئی رہنماؤں کا تقریب سے خطاب

منگل 24 مارچ 2015 19:40

جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی سامنے آنے پر نئے انتخابات کرانے ہونگے ..

ڈیرہ غازیخان( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) قائداعظم  کے اصولوں پر عمل نہ کرنے سے ملک مشکلات کا شکار ہے فرسودہ سیاسی نظام ملک کی جڑوں میں بیٹھ گیا ہے ۔جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی سامنے آنے پر نئے انتخابات کرانے ہونگے ۔تحریک انصاف انتخابی اصلاحات لاناچاہتی ہے صولت مرزا کے بیان سے ایم کیو ایم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوا ہے کراچی آپریشن کامیاب ہونے سے پر امن کراچی تحریک انصاف کا ہوگا۔

پارٹی چیئرمین عمران خان قائداعظم  کا پاکستان چاہتے ہیں نیاپاکستان حقیقی معنوں میں قائداعظم  کا پاکستان ہوگا۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ولید اقبال ،تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلعی صدر ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے جیوکیئر پر منعقدہ یوم پاکستان کی بڑی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رحیم یار خان سے رانا مسعود خان لاہور سے نسیم زہرا ،لیہ سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شوکت گجر ،مہر ناصر سیال نے بھی خطاب کیا ۔

پی ٹی آئی ملتان شعبہ خواتین کی نائب صدر محترمہ آصفہ سلیم ،کاشف الطاف ،ضیا خان کاکڑ،عثمان حمزہ ،فواد خان ،زاہد رحمان ،سعیدہ افضل ،نوید بھٹہ ،شوکت رحیم ،خواجہ انجم فاروق بھی موجود تھے ۔پی ٹی آئی مرکزی راہنما ولید اقبال ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا شاعر مشرق علامہ اقبال بانی پاکستان قائداعطم  کے پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچاسکتی ہم سب کا فرض ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قائداعظم کے ویثرن والا پاکستان بنائیں ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کریں قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کردیں یوم پاکستان پر تجدید عہد کریں کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان بنا کر بانی پاکستان قائداعظم  کا خواب پورا کرینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :