Live Updates

تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق خوش آئند ہے ، مذاکرات سے سیاسی جماعتوں میں بد اعتمادی ختم کرنا چاہتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے گزشتہ اگست میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا تھا،

وزیر اعظم نواز شریف کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں بات چیت

منگل 24 مارچ 2015 18:55

تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق خوش آئند ہے ، مذاکرات سے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے کمیشن پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے سیاسی جماعتوں میں بد اعتمادی ختم کرنا چاہتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے گزشتہ اگست میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا تھا۔ منگل کو وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، سینیٹر اعتزاز احسن، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ، فنکشنل لیگ کے پیر صدر الدین شاہ راشدی، متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل اور فاروق ستار نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے اکرم درانی، محمود خان اچکزئی، عوامی نیشنل پارٹی کے افراسیاب خٹک اور غلام احمد بلور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاونین نے پارلیمانی رہنماؤں کو جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بریفنگ دی اور تمام سیاسی جماعتوں کو کمیشن کے حکام پر اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کا کمیشن پر اتفاق خوش آئند ہے، اس کے قیام کیلئے گزشتہ سال 13اگست کو سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا تھا ، اب ہم مذاکرات سے تمام سیاسی جماعتوں میں بد اعتمادی ختم کرنا چاہتے ہیں اور تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات