فاٹا کے نوجوانوں کوہم نصابی سرگرمیوں اور سکاؤٹنگ کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے،سردارمہتاب،

سکاؤٹنگ نوجوان نسل میں حب الوطنی اور خدمت کاجذبہ بڑھاتاہے اور ان کی مثبت کردارسازی میں اہم کردارادا کرتاہے،گورنرخیبرپختونخوا

منگل 24 مارچ 2015 18:48

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) گورنرخیبرپختونخواسردار مہتاب احمدخا نے کہاہے کہ فاٹا کے عوام جس مشکل گھڑی اور آزمائش سے گزررہے ہیں ان حالات میں فاٹا کے نوجوانوں کوہم نصابی سرگرمیوں اور سکاؤٹنگ کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی بدولت فاٹاکے نوجوانوں کی نہ صرف بہتر ذہنی وجسمانی نشونماہوسکے گی بلکہ ان کی کردار سازی اور شخصیت سازی میں بھی مدد ملے گی اور معاشرے کیلئے بھی مفیدثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں فاٹا کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں متواتر مواقع فراہم کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد عبدالکریم بلوچ سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوں نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈئر عبدالحفیظ اور ایسوسی ایشن کے قائمقام سیکرٹری زاہدمحبوب بھی موجودتھے۔

فاٹا میں سکاؤٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے گورنر نے فاٹابوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کیلئے فیصل جمیل کو انچارج مقررکرنے کی منظوری بھی دی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ سکاؤٹنگ نوجوان نسل میں حب الوطنی اور خدمت کاجذبہ بڑھاتاہے اور ان کی مثبت کردارسازی میں اہم کردارادا کرتاہے۔ گورنرنے یوم پاکستان پریڈمیں سکاؤٹس کے دستے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ گورنرنے فاٹامیں تعلیم کی فروغ کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ فاٹا کے تعلیمی اداروں کو ملک کے دیگرتعلیمی اداروں کے ہم پلہ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ فاٹاسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکول سطح پر سکاؤٹنگ کے فروغ کیلئے حکومت بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :