پشاور: اسپتالوں کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، شہرام ترکئی

منگل 24 مارچ 2015 18:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)‬‎ وزیر صحت خیبر پختونخواہ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسپتالوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی سیکورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے اسلحہ لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت ڈاکٹرز کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی بدولت ڈاکٹرز کے اغواہ کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔