حب : ساکران روڈ پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

منگل 24 مارچ 2015 17:49

حب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : حب میں ساکران روڈ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مقامی سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین کو لے جا رہی تھی کہ اچانک نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا.

متعلقہ عنوان :