سلام آباد ہائی کورٹ میں ڈائریکٹر جنرل ( پی ڈبلیو ڈی ) کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت، فریقین کو نوٹس جار، جواب طلب کر لیا

منگل 24 مارچ 2015 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ( پی ڈبلیو ڈی ) کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے سوموار کے روز عدالت عالیہ میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی علی اکبر شیخ کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے علی اکبر شیخ کو ایم ڈی پاک ڈبلیو ڈی مقرر کر دیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس ہے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ علی اکبر شیخ ایک سرکاری عہدہ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب دوبارہ انہیں ایم ڈی لگایا گیا ہے لہذا عدالت ایم ڈی علی اکبر شیخ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن کو کینسل کرنے کا حکم دے ۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ گریڈ 21 کی تقرری کے لئے وزیر اعظم کی منظوری ضروری ہے ۔ لیکن سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تقرری کی ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم ہاؤس بذریعہ سیکرٹری ، وفاق بذریعہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات اور ایم ڈی نیشنل کنسٹریکشن کمپنی لمٹیڈ کو فریق بنایا گیا ہے ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایم ڈی علی اکبر شیخ کی تقرری کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے اور کیس کی آئندہ سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :