ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمدشہباز حسین نے ضلع میں تعمیراتی و انتظامی محکموں کے مابین بھرپور ربط کے تحت تمام سماجی شعبوں کی زیر عمل ترقیاتی سکیموں کی معیاری و تیز رفتار تکمیل یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری

منگل 24 مارچ 2015 17:36

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمدشہباز حسین نے ضلع میں تعمیراتی و انتظامی محکموں کے مابین بھرپور ربط کے تحت تمام سماجی شعبوں کی زیر عمل ترقیاتی سکیموں کی معیاری و تیز رفتار تکمیل یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں ۔انہوں نے یہ ہدایات ضلعی ترقیاتی کمیٹی(ڈی ڈی سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں ضلع کے جاری ترقیاتی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمدشہباز حسین نے تعمیراتی محکموں کے سربراہان کو کہا کہ ترقیاتی عمل کی تکمیل وسائل کی احسن منصوبہ بندی کے تحت باقاعدہ مانیٹرنگ کے ذریعے یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں کی تعمیرو تکمیل میں ناقص معیار اور سست رو کارکردگی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزیدہدایت کی کہ جملہ شعبوں کی ترقیاتی سکیموں کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں وضع کردہ ٹائم لائن کی کامل پیروی یقینی بنائی جائے تاکہ ترقیاتی امور میں تاخیر و التوا کا عنصر جنم نہ لینے پائے ۔