پیپلز پارٹی ہمیشہ آئینی اداروں کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی کی خواہاں رہی ، جمہوری حکومت میں عام لوگوں کے مسائل حل ہوں گے تو عوام کا اداروں پر اعتماد بڑھے گا

پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کا بیان

منگل 24 مارچ 2015 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آئینی اداروں کی مضبوطی آئین کی بالادستی کی خواہاں رہی ہے جمہوری حکومت میں عام لوگوں کے مسائل حل ہوں گے تو عوام کا جمہوری اداروں پر اعتماد بڑھے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی اور بقا جمہوری نظام میں ہے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے عوام کے مسائل حل کرنے اقدامات کرے تو انہیں اشتہاری مہم چلانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والی افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے پیچھے پارلیمنٹ اور عوام ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن اور معیشت کی ترقی اور بہتری نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :