رحیم یار خان،سونا ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر خواتین پر مشتمل گروہ 50 ہزارروپے مالیت کا سونالے کر فرار،مقد مہ درج

منگل 24 مارچ 2015 17:08

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)سونا ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر خواتین پر مشتمل گروہ نے 50 ہزارروپے مالیت کا سونا چرالیا، پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع محسن آباد کے رہائشی محمد احمد نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کے گھر 3 خواتین لالی بی بی پرمشتمل گروہ داخل ہوا اور گھر میں موجود خواتین کو سونا ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر50 ہزارروپے مالیت کا سونا چرایا اور فرار ہوگئیں پولیس نے محمد احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے خواتین پر مشتمل گروہ کی تلاش شروع کردی۔