صادق آباد، کراچی سے لاہور جانیوالی خیبر میل سے گر کر ایک شخص زخمی

منگل 24 مارچ 2015 17:08

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) ریلوے اسٹیشن صادق آباد کے قریب کراچی سے لاہور جانیوالی خیبر میل سے گر کر ایک شخص شدید زخمی‘ حالت تشویشناک ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خان پور کار ہائشی احمد رضا جو کہ کراچی سے خیبر میل پر سوار ہو کر خان پور جارہا تھا کہ جب ٹرین ریلوے اسٹیشن صادق آباد کے قریب پہنچی تو گیٹ میں کھڑے ہوئے احمد رضا کا اچانک پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122عملہ نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم احمد رضا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :