ماڈریٹس کے چیئرمین سیّد جاوید اقبال کا سنگا پور کے بانی وزیر اعظم لی کوان یو کے انتقال پراظہار افسوس
منگل 24 مارچ 2015 16:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)ماڈریٹس کے چیئرمین سیّد جاوید اقبال نے سنگا پور کے بانی وزیر اعظم لی کوان یو کے انتقال پردلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔جاوید اقبال نے کہا کہ لی کوان یو اپنے پیچھے کارکردگی کی ایک مستحکم وراثت، اسلوب حکمرانی کے لئے ایک غیر جذباتی نقطہء نظر، صفر کرپشن کی پالیسی، اختراعیت، پیش بینی کا روّیہ اور عملیت چھوڑ گئے ہیں۔
جاوید اقبال نے اس موقع پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا :”ان کی قیادت میں ، حتیٰ کہ ان کے حکومت سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی سنگاپور نے نمایاں طور پر کارکردگی اور کرپشن کی کم سطح سے ایک بین الاقوامی کاروباری اور مالیاتی مرکز بننے کی جانب اپنا سفر جاری رکھا۔“ لی کوان یو کے ”سنگا پور ماڈل “ کو کبھی کبھی نرم آمریت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جس میں اقتدار کی مرکزیت، صاف ستھری حکومت اور معاشی آزاد خیالی شامل ہے ، انہوں نے احتیاط اور خود ساختہ پابندیوں کا ماحول پیدا کیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.