یونیسف کے تعاون سے کم عمری کی شادی کے نقصانات سے آگاہی کے لئے مٹھی میں سیمینار کا اہتمام

منگل 24 مارچ 2015 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)سندھ کی وزیر برائے ترقی نسواں روبینہ قائم خانی کل(بدھ) کم عمری کی شادی کے نقصانات سے آگاہی کے لئے مٹھی میں ہونے والے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سیمینار محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے یونیسف کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین میں کم عمری کی شادی کے متعلق نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔سیمینار بدھ کوصبح ساڑھے 11 بجے ڈپٹی کمشنر مٹھی کے دفتر سے متصل محکمہ ثقافت کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔