پشاور، عوام کی فلاح وبہبود وترقی کے منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، اکبر ایوب

منگل 24 مارچ 2015 16:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب نے محکمہ مواصلات وتعمیرات کے اعلیٰ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے منظورشدہ عوامی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کروائیں تاکہ حکومت کی مثبت پالیسوں سے عوام کو فائدہ پہنچے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ مواصلات وتعمیرات سے متعلق جائزہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری مواصلات وتعمیرات احمد حنیف اوکرزئی ،چیف انجینئر نارتھ محمد اعجاز یوسفزئی ،چیف انجییئر سنٹرفضل کبیر ،ڈائریکٹر پی اینڈ ایم شاکر حبیب ،تمام اضلاع کے ایکسیئن کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں صوبے میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کے زیر اہتمام جاری منصوبوں پر کام کاجائزہ اور بعض منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی غور وخوض کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے مشیر اکبر ایوب نے محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جائیں ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ اس کی کوالٹی کی بھی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے واضح کی کہ ناقص میٹریل کی نشاندہی اورکام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گابلکہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ دن رات ایک کرکے عوامی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :