Live Updates

اسمبلیوں کوچوروں ،ڈاکووٴں کی اسمبلی اورجعلی قراردینے والی تحریک انصاف آج کس منہ سے اسی اسمبلی میں جارہی ہے؟ علی رضا عابدی رکن قومی اسمبلی

منگل 24 مارچ 2015 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی نے کہاہے کہ اسمبلیوں کوچوروں اورڈاکووٴں کی اسمبلی اورجعلی قراردینے والی تحریک انصاف آج کس منہ سے اسی اسمبلی میں جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے حلقہ میں نوجوانوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنے کے دوران عوام کی منتخب کردہ قومی اسمبلی کوجعلی قراردیا، اس پر طرح طرح کے الزامات لگائے ، اسمبلیوں سے استعفے دیے لیکن آج تحریک انصاف نہ جانے کس کے اشارے پر مسلم لیگ ن سے ڈیل کرکے انہی اسمبلی میں جانے کی بات کررہی ہے۔

علی رضاعابدی نے کہاکہ اگرعمران خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کافیصلہ صحیح تھاتوان کی جماعت آج کراچی میں کس منہ سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ؟اگر اسمبلیوں میں جاناہی تھاتوعمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کے عوام خصوصاًنوجوانوں کوبیوقوف کیوں بنایا؟دھرنے کی آڑمیں ملک کواربوں کانقصان کیوں پہنچایا؟ علی رضاعابدی نے کہاکہ وہ لیڈر عوام کی قیادت کرنے کاکس طرح اہل ہوسکتاہے جواپنے کارکنوں اورعوام سے جھوٹ بولے اورہرمعاملے پر یوٹرن لے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات