لیاری کا کوئی آدمی نہیں چاہتا پھر سے ڈیفنس کا ببلو نبیل گبول لیاری میں آ کر وہاں کا امن خراب کرے ،جاویدناگوری

عزیر بلوچ کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت خلاف جھوٹے بیانات چلوائے جا رہے ہیں جو سازشہے، وزیرکچی آبادی سندھ

منگل 24 مارچ 2015 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) سندھ کے وزیر کچی آبادی اور اسپیشل ڈیولپمنٹ جاوید ناگوری نے کہاہے کے لیاری کا کوئی بھی آدمی نہیں چاہتا کہ پھر سے ڈیفنس کا ببلو نبیل گبول لیاری میں آئے اور لیاری کا امن خراب کرے اور نہ ہی لیاری میں نبیل گبول جیسی سیاست ہو۔بدھ کولیاری میں منعقدہ یوم پاکستان کے حوالے سے لیاری جشن پروگرام کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہے پاکستان کو ہم سب مل کر دہشت گردی سے پاک کریں گے۔

(جاری ہے)

جاوید ناگوری نے کہا کہ کراچی کی عوام کو جرائم پیشہ افراد سے نجات دلائیں گے ، چاہے وہ جرائم پیشہ ملزمان کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں انہیں نہیں بخشا جائیگا۔کراچی کو ایک بار پھرروشنیوں کا شہر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے قیادت خلاف جھوٹے بیانات چلوائے جا رہے ہیں جو کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف سازش ہیں۔جاوید ناگوری نے کہا کہ لیاری پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہاکہ نبیل گبول اس وقت کہاں تھا جب لیاری کی عوام مشکل میں تھی۔اس موقعے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری نجمی عالم اور ڈویژنل رہنمااسلم سموں سمیت دیگربھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :