کراچی ائیر پورٹ سے اسلحہ سمگلنگ میں گرفتار ہونیوالاشخص بھارتی شہری نکلا

منگل 24 مارچ 2015 16:26

کراچی ائیر پورٹ سے اسلحہ سمگلنگ میں گرفتار ہونیوالاشخص بھارتی شہری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) کراچی ایئرپورٹ سے ستمبر 2014میں اسلحہ کی سمگلنگ کرنے والا بھارتی شہری نکلا۔ملزم ممتاز الدین کو کراچی ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کے درجنوں غیر ملکی نائن ایم ایم پستول اسمگل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے نادرا حکام سے گرفتار ملزم کا ریکارڈ طلب کیا ہے لیکن متعدد خط لکھے جانے کے باوجود نادرا نے تاحال ملزم کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا ۔

ذرائع کے مطابق ملزم ممتاز الدین نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے جس کیلئے ملزم کے اکاؤنٹ سے نادرا کے سابق افسرحفیظ اللہ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ممتاز الدین کے اکاؤنٹ سے ایک نجی سکیورٹی ایجنسی کے افسر کے اکاؤنٹ میں بھی رقم منتقل کی گئی ،جسے تحقیقات کیلئے طلب کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :