حکمرانوں کی کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کو معاشی طور پر تباہ کر رہی ہے ‘ شازید ملک
منگل 24 مارچ 2015 16:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف بزنس ونگ پنجاب کے صدر شازید ملک نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کو معاشی طور پر تباہ کر رہی ہے ‘تجر بے کی بنیاد پر ملک کو مسائل سے نجات دلانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے ملک کو مزید لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بیڈ گورننس کے سوا کچھ نہیں دیا۔
(جاری ہے)
اپنے دفتر میں لاہور تنظیم کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف بزنس ونگ پنجاب کے صدر شازید ملک نے کہا کہ پاکستان کو آج دہشت گردی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ان تمام مسائل سے نجات کیلئے ضرور ی ہے کہ ملک کومعاشی طور پر مضبوط کیا جائے جو موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابی مہم کے دوران ملک کو 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا دعویٰ کیا مگر آج حالت یہ ہے کہ ملک میں گر میوں سے پہلے ہی بدتر ین بجلی کی لوڈشیڈ نگ شروع ہو چکی ہے جسکی وجہ سے آنیوالے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مزید عذاب نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں قوم ان سے مکمل نجات چاہتے ہیں اور اگر حکمرانوں نے قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر عمل نہ کیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبیرز ہو جا ئیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.