ہم ورلڈکپ سے باہرہوگئے ، کھلاڑی ملک میں موجود شائقین کیلئے کھیلتے ہیں : اے بی ڈویلیئرز

منگل 24 مارچ 2015 16:16

ہم ورلڈکپ سے باہرہوگئے ، کھلاڑی ملک میں موجود شائقین کیلئے کھیلتے ہیں ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء) ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کھانیوالے جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کہاہے کہ بہترین ٹیم آگے آئی ہیں ، ہم باہر ہوگئے جس کاافسوس ہے ، سب سے بری بات یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کے لیے نہیں بلکہ ملک میں موجود شائقین کے لیے کھیلتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں شکست کے بعد گفتگوکرتے ہوئے اے بی ڈویلیئرز کاکہناتھاکہ کھیل میں مزہ آیا، سٹیڈیم میں موجود عوام میں کافی جوش وخروش دیکھا، اس سے پہلے ایساکراﺅڈنہیں دیکھا، ہم نے بھی بہترین کھیل کھیلا لیکن مزید بہتر فیلڈنگ کا مظاہر کرسکتے تھے، بہترین ٹیم آگے آئی ہے اوراس کے لیے کوئی معذرت نہیں ۔

اُنہوں نے کہاکہ افریقی ٹیم باہر ہوگئی جو تکلیف دہ ہے اور دوبارہ بحالی میں وقت لگے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ کھلاڑی اپنے لیے نہیں بلکہ شائقین کیلئے کھیلتے ہیں اور امیدہے کہ اُنہیں ابھی بھی ٹیم پر فخر ہوگااور فائنل میں جانیوالی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یادرہے کہ پاکستانی ٹیم کو بھی عوامی دباﺅکی شکایت ہوتی ہے اور کئی مرتبہ سیریز میں ناکامی کے بعد واپسی پر بھی ناررواسلوک کا سامنا کرناپڑا۔