اوپن یونیورسٹی میں کل مقابلہ نعت خوانی منعقد ہو گا

منگل 24 مارچ 2015 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلہ نعت خوانی کل بدھ صبح نو (9:00)بجے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور‘ پیر محمد امین الحسنات مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تقریب کی صدارت کریں گے۔ مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز نے اسلام آباد/راولپنڈی کیمپسسز اور عبدالودود سینٹر برائے قرآنک سائنسسزکے تعاون سے کیا ہے۔