افغانستان کیلئے بر آمد کیلئے رکھی جانیوالی8ہزار سے گندم کی بوریاں بارش کی وجہ سے خراب ہوگئی

منگل 24 مارچ 2015 16:11

لاہور/لیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) افغانستان کیلئے بر آمد کیلئے رکھی جانیوالی8ہزار سے گندم کی بوریاں بارش کی وجہ سے خراب ہوگئی ‘پنجاب حکو مت کو 2کروڑ 64لاکھ مالیت کا نقصان ہونے کے بعد صوبائی وزیر خوراک نے بھی معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے انکوائر ی کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے علاقہ لیہ میں محکمہ خورا ک نے افغانستان کو بر آمد کر نے کیلئے 8ہزار سے زائد گندم کی بوریاں فوڈ سنٹر میں رکھیں ہوئیں ہیں مگر ڈسٹرک فوڈ سمیت دیگر افسران کی عدم توجہ کی وجہ سے بارش سے مذکورہ گندم خراب ہو گئی ہے جسکی قیمت 2کروڑ 64لاکھ بتائی گئی ہے اوریہ معاملہ سامنے آنے کے بعد صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے بھی معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے انکوائر ی کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :