عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
منگل 24 مارچ 2015 16:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) وزیرقانون، ایکسائز و ٹیکسیشن،خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہٹی بی قابل علاج مرض ہے اور باقاعدگی سے پورا علاج کرانے پر مریض مکمل صحت یاب ہوجاتا ہے اور اس مہلک سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جاتا ہے،عوام میں تمباکو نوشی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر سال لاکھوں افراد سگریٹ نوشی کے باعث چیسٹ کینسر کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور 600ملین لوگ تمباکو نوشی کی پیچیدگیوں کے باعث ٹی بی و پھیپھٹروں کی خطرناک بیماریوں سے متاثر ہیں ،کینسر و دیگر موذی امراض کے علاج کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے کیونکہ صوبہ کے ٹیچنگ و بڑے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولتیں میسر ہیں ۔
ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پرڈاکٹرزو لوگوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ4ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس کارڈ سکیم شروع کی جارہی ہے جس کی بدولت کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں بھی علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی بلا معاوضہ فراہمی کے لئے8ارب 75 کروڑ روپے ، گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت کیلئے 60 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر اضلاع خصوصا جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے علاوہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوان بچوں کو9 مہلک بیماریوں ،ٹی بی،پولیو خناق ،کالی کھانسی،تشنج، ہیپاٹائٹس،گردن توڑ بخار، نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ہیلتھ سنٹرز،ہسپتالوں اور موبائل ٹیموں کے ذریعے بلا معاضہ لگائے جا تے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.