بجٹ تیاری ،آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان اجلاس اپریل میں ہوگا

منگل 24 مارچ 2015 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان بجٹ اہداف مقرر کرنے کے لیے اجلاس اپریل میں ہوگا، آمدنی میں اضافے اور سبسڈی میں کمی پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے بجٹ سرکلر کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ انتیس مئی دوہزارپندرہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وزارت خزانہ نے مختلف وزارتوں اور ڈویڑنز کو ہدایت کی ہے کہ کرنٹ اور ترقیاتی اخراجات کے تخمینون کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

بجٹ اہداف کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ کمیٹیوں کا باقاعدہ اجلاس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بجٹ اسٹریٹیجی پیپرز اور دیگر دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ اور وزارت خزانہ کے درمیان بجٹ اہداف مقرر کرنے کے لیے اجلاس آئندہ ماہ ہوگا، جس میں آمدنی اور سبسڈیز کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :