آسٹریلین شائقین زیادہ تعدادمیں اسٹیڈیم آئیں،کلارک اور وارنرکی اپیل

منگل 24 مارچ 2015 14:32

آسٹریلین شائقین زیادہ تعدادمیں اسٹیڈیم آئیں،کلارک اور وارنرکی اپیل

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اوراوپنر ڈیوڈ وارنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغا م میں کہا کہ کرکٹ شائقین بھارت کیخلاف سیمی فائنل میچ میں سپورٹ کرنے کیلئے زیادہ تعداد میں آئیں۔ہمیں فل سپورٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کو کامیابی کیلئے شائقین کی بھرپور تعاون اور حمایت کی ضرورت ہے اگرزیادہ تعداد میں بھارتی سپوٹرز سڈنی کرکٹ گراونڈ میں موجود ہونگے تو ہم پر دباو زیادہ ہوگا۔

خیال رہے کہ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں 42 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے جس میں سے 70 فیصد ٹکٹیں بھارتی شائقین خرید چکے ہیں۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سڈنی کرکٹ گراونڈ سے ناخوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہے جو کہ بھارت کیلئے مددگا ر ثابت ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)